ورلڈ کپ 2019کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ منظرعام پر

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آخر سے انگلینڈ اورویلز میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ2019ء کے لیے پاکستانی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کردی ہے۔

کرکٹ کا سامان بنانے والی مقامی کمپنی کی بنائی ہوئی ٹیم پاکستان کی کِٹ میں گہرا سبز رنگ سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ شرٹ کے سامنے والے حصے پر درمیان میں سبز رنگ کے مختلف شیڈز ہیں جن میں سفید رنگ سے پاکستان لکھا ہوا ہے۔ شرٹ کی بائیں جانب  پی سی بی کا لوگو اور دائیں جانب ورلڈ کرکٹ کپ 2019 کا لوگو موجود ہے۔ جبکہ شرٹ کے عقبی حصے میں اوپر پاکستان کا جھنڈا اور درمیان میں کھلاڑی کا نام اور نمبر تحریر ہے۔