ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کا فیورٹ نہ ہونا اچھا ہے،وقار یونس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ کی حیثیت سے

شرکت نہیں کرے گی جو ایک اچھی چیز ہے۔

پاکستانی ٹیم ماضی میں بڑے ایونٹس میں کرشماتی کارکردگی دکھاتی رہی ہے۔قومی ٹیم کی تسلسل کے ساتھ ناقص کارکردگی کے باوجود وقار یونس کا ماننا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں فیورٹ کی حیثیت سے شرکت نہیں کرے گی اور انہیں اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی، اگر قومی ٹیم شروع میں اپنے ایک دو میچ ہار گئی تو پھر ٹورنامنٹ میں واپسی ہمالیہ سر کرنے جیسا ہو گا

وقار یونس نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کا اچھا آغاز کیا اور اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا تو تاریخ رقم کر سکتی ہے۔قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جو کچھ ہوا اس کے باوجود پوری قوم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہے اور انہیں مکمل سپورٹ کر رہی ہے سب کا ماننا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔