
لندن (رنگ نو اسپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ ٹاس جیت کربولنگ کرنے کا فیصلہ اچھا
تھا۔
یہ بات انہوں نےمیچ کےاختتام پربات چیت کرتے ہوئے کہی۔سرفراز احمد نےکہا4کہ ابھی میچز باقی ہیں،آئندہ میچز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ درست تھا،بولرزنے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی۔پاکستان کیلئے اب ٹورنا منٹ مشکل ہوگیا ہے۔














