ورلڈ کپ :پاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

لاہور(ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نےافغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنےکیلئےکامیابی حاصل کر لی۔ 

افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ پچ پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی باؤلروں کی بہتر باؤلنگ کارکردگی کی وجہ سے قدرے کم اسکور کیا 

۔قومی ٹیم کو 228 نز کا آسان ہدف ملا تو سب کی رائے تھی کہ پاکستان اس ہدف کو کم سے کم اوورز میں حاصل کر کے نہ صرف اپنا میچ جیتے گا بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کر لے گا 

مگرٹرننگ پچ پر افغانستان کے سپنرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مشکلات میں ڈال کر سب کو حیران کر دیا اور پاکستان ٹیم آخری اوور میں ہدف حاصل کرتے ہوئے تین وکٹوں سے میچ جیت گئی۔