بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز 'نائٹ ہڈ دیا جائے گا

لندن (اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار اد کرنے

والے آل رانڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلی ترین اعزاز ترین اعزازات میں سے 'نائٹ ہڈ'سے نوازا جائے گا۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس کی چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناقابل شکست 84رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جوز بٹلر کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان یہ فائنل میچ ٹائی ہوااور پھرسپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو میچ میں زیادہ بانڈریز مارنے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔

بین اسٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اب انہیں انگلینڈ کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک 'نائٹ ہڈ' سے نوازا جائے گا۔

تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسٹوکس کو 'نائٹ ہڈ' دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی،یہ اعزاز کسی بھی فرد کو اس کی برطانیہ کے لیے شاندار خدمات پر بادشاہ یا ملکہ برطانیہ کی طرف سےدیا جاتا ہے اور جس شخص کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ 'سر' لگا سکتا ہے۔

اگربین اسٹوکس کو یہ اعزاز دیاجاتا ہے تو وہ اسے وصول کرنے والےانگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔