
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سبکدوشی کے بعد ان کے جانشین کے
حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی
ٹی وی چینلز،اخبارات اور سوشل میڈیا پراگلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے عہدے کے لیے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان اور محسن خان کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
محسن حسن خان پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تھے، تاہم انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر کسی اور عہدے پر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق کرکٹر محسن خان یا معین خان کو چیف سلیکٹر نامزد کیا جاسکتا ہے البتہ حتمی فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے نئے ارکان کےلئے اشتہار دے گا اور درخواست جمع کرانے والے کھلاڑیوں میں سے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔














