
لاہور(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے متعلق اعلان
جلد کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ’’واضح کرناچاہتاہوں ابھی شادی طے نہیں ہوئی، ہمارے والدین کے درمیان ملاقات میں شادی کے معاملات طے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق اعلان جلد کردوں گا‘‘۔قبل ازیں اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی شامیہ سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں گھرانوں کے بڑوں نے بات چیت طے کرلی۔
ذرائع کے مطابق حسن علی سے منسوب کر کے جس لڑکی کا نام جوڑا جارہا ہے وہ ایمرٹس ایئر لائن میں انجینئر کے طور پر کام کررہی ہیں ،حسن علی کی ہونےوالی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں،شامیہ نے انگلینڈ سے ہی انجینئرنگ مکمل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ورلڈ کپ 2019ء کے درمیان ہی دبئی میں ہوئی تھی جہا ں وہ پاکستانی کرکٹر کو پسند آگئیں۔














