
کراچی(ویب ڈیسک)’ بوم بوم ‘ کے نام سے آفاقی شہرت کے حامل سابق پاکستانی قومی کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے حریف
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کرکٹ کے میدان میں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جانا چاہیے، ہم سب کی طرح انہیں آزادی کا حق ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی اور وہ کیوں سو رہی ہے؟ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری بلااشتعال جارحیت اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سلسلے میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر ان کے حریف تصور کیے جانے والے گوتم گمبھیر نے معاملے کی حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا اور جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔
آفریدی کی اس ٹیئٹ سے سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی پشت میں مرچیں لگ گئیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی بالکل درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز جرائم سرزد ہو رہے ہیں، اس بات کو اٹھانے پر انہیں سراہنا چاہیے لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب 'پاکستان کے کشمیر' میں ہو رہا ہے۔تنگ نظر ہندو گوتم گمبھیر نے اوچھے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، ہم جلد ہی اسے حل کریں گے۔














