
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے یوم آزادی پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے
ہوئےمقبوضہ کشمیر کے محصور عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دکھ کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات عطا فرمائے۔ قومی کرکٹ کپتان نے ٹویٹر پیغام میں قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرمسرت موقع پر غریبوں اور مستحق افراد کو نہ بھولیں۔














