سری لنکا کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا اس میں سرفراز احمد، حارث سہیل، بابراعظم اور
وہاب ریاض ایسے چار کھلاڑی ہیں جنھوں نے اس سے قبل پاکستانی سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا ۔
پاکستانی ٹیم میں چار کھلاڑی امام الحق، عابدعلی، افتخار احمد اور محمد حسنین نے اب تک پاکستانی سرزمین پر ون ڈے کے ساتھ ساتھ کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی پاکستانی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔۔
عابد علی نے کہا کہ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر انتہائی پُرجوش ہوں۔ کم بیک کرنے والے ایک اور کھلاڑی افتخار احمد نے اس سے قبل پاکستان کیلیے آخری ون ڈے انٹرنیشنل یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف2015 میں کھیلا تھا، عابد نے ون ڈے کیریئر کے آغازکو آسٹریلیا کیخلاف سنچری سے یادگار بنایا تھا
انھوں نے کہا کہ میں سری لنکا سے سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم کا مستقل رکن بننا چاہتا ہوں۔ بولنگ کی خامیوں پر قابو پالیا،بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ہوم سیریز کے دوران محمد نواز2018 میں منعقدہ ایشیا کپ کے بعد گرین شرٹ پہلی بار زیب تن کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ میں سری لنکا سے سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم کا مستقل رکن بننا چاہتا ہوں۔














