
ٹیم قلندرز نومبر میں ابوظبی آئے گی جہاں وہ ابوظبی ٹی 10 کو جوائن کرے گی
قلندرز کی ابوظہبی ٹی 10 میں شرکت یواے ای میں رہنے والے 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا، ابتدائی ایڈیشن میں ایون مورگن، شین واٹسن ، راشد خان، آندرے رسل، مالنگا اور ڈیرن سیمی جیسے عالمی سطح کے کرکٹرز شامل رہے ہیں
۔














