اسٹیواسمتھ نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں،جبکہ بولرز میں محمد عباس دسویں نمبر پر ہیں۔
ویرات کوہلی نے کنگسٹن ٹیسٹ میں 76 اور صفر رنز بنائےجو ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کے لیے ناکافی تھے۔وہ اگست 2018ء سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، ہنری نکولز پانچویں، جوئے روٹ چھٹے، اجنکیا رہانے ساتوں، ٹام لیتھم آٹھویں، کرونا رتنے نویں اور ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیںبولرز کی رینکنگ کچھ اس طرح ہے، پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، جسپریت بومرہ تیسرے، جیمس اینڈرسن چوتھے، جیسن ہولڈر پانچویں، ورنن فلینڈر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، نیل ویگنر آٹھویں، کیمار روچ نویں اور محمد عباس دسویں نمبر پر ہیں۔
اسٹیو اسمتھ کے پاس اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا شاندار موقع ہے کیونکہ ایشز سیریز کے ابھی 2 میچ باقی ہیں، اسمتھ اس وقت کیریئر کے بہترین 947 ریٹنگ پوائنٹس پر ہیں، جو سر ڈان بریڈ مین کے961 پوائنٹس کے بعد اب تک کسی بھی بیٹسمین کے سب سے بہترین ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔