پاکستان و سری لنکا کےدرمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

کراچی ( رنگ نواسپورٹس ڈیسک ) پاکستان وسری لنکا کےدرمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل  کر دیا گیا

ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اب 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔

میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اورسری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا،جمعہ سمیت رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سازگار آؤٹ فیلڈ کی فراہمی کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کو 2 روز درکار ہیں۔پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان  کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے غیرمتوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کے شیڈول میں نظرثانی پر مجبور کیا ہے۔شائقین کرکٹ اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ری فنڈ پالیسی کے تحت شائقین کرکٹ کو آج کے میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔جو مداح اتوار کے لیے خریدی گئے میچ کو پیر کے روز دیکھنے کا خواہشمند نہیں وہ بھی ٹکٹ ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔