پاکستان ،سری لنکا پہلا میچ منسوخ ،ٹکٹس استعمال ہوسکیں گے

کراچی( رنگ نو اسپورٹس  ڈیسک )کراچی میں تیز بارش کے باعث پاکستان اور سی لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ کردیا

گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کا کہنا ہے کہ  پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے کےٹکٹس دوسرے یا تیسرے ون ڈے میں استعمال ہوسکیں گے۔

29 ستمبرکے میچ کیلئے خریدے گئے ٹکٹس بھی 30 ستمبریا 2 اکتوبر کے میچ کیلئے کارآمد ہوں گے۔پی سی بی نے مزید کہا کہ  27 ستمبرکے میچ کے ٹکٹس ہولڈرمیچ دیکھنے کے خواہشمند نہ ہوں تو پیسے واپس لے سکتے ہیں