
کراچی ( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )پاکستان نے مہمان ٹیم سری لنکا کو دوسرے ون ڈی میں 67رنز سے
ہرادیا ۔نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا تھا ۔
دوسراون ڈے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ،پاکستان نے پہلے بیٹنک کی اور مقررہ 50اورز میں 305رنز اسکو ر کیے ،جبکہ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے115،فخرزمان نے54اسکورکے ساتھ نمایاں کھیل پیش کیا ۔
سرلنکن ٹیم نے پاکستان کے جواب میں 46.5اورز میں238رنز اسکو رکیے ،شہیان جے سوریا96اورداشن شناکا 68رنز کے ساتھ نمایا ںرہے ۔














