اے ٹی پی کپ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن آج آسٹریلیا میں شروع ہوگا

سڈنی (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن

آج جمعہ سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

 ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ تین مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا جس میں سڈنی، برسبین اور پرتھ شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہوگئے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو 3 جنوری کو شروع ہوکر 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔