
کراچی ( رنگ نو اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،پی ایس
ایل میچز کا آغاز 20فروری سے کراچی میں ہوگا ۔
پی ایس ایل میچز میں شرکت کیلئے بائیس ممالک کے 425کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کروائی گئی ہے ۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان ہی میں ہوں گے اختتامی میچ شیڈول کے مطابق بائیس مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
پی ایس ایک کے چونتیس میچ لاہور،کوئٹہ ،کراچی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے ،جبکہ ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری کو شروع کر دی جائے گی ۔





































