
لاہور ( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل
کرنے والی لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا لگا ہے، تین اہم غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے ۔
ملتان سلطانز کے خلاف سنچری بناکرٹیم کو پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی دلانے والے اوپنر بیٹسمین کرس لین سڈنی روانہ ہوگئے ہیں۔آل راﺅنڈر ڈیوڈ ویس لندن جبکہ سپنر سیگیو پرسنا کولمبو کی فلائٹ کنفرم ہونے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی مشاورت کے بعد عابد علی اور آغاسلمان کو لاہورقلندرز کے اسکواڈ کاحصہ بنالیاگیاہے۔














