
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے
کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کر دیئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل واحد روزہ میچ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ملتوی ہوگئے ہیں۔
پیر کو پی سی بی کے ترجمان کے مطابق دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کےلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک کراچی میں کھیلا جانا تھا۔




































