پی ایس ایل : لاہور قلندرنے ملتان سلطان کو 9 وکٹوں سے ہر ا دیا

لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرنے ملتان سلطان کو 9 وکٹوں سے ہر ا

دیا،لاہو ر قلندر کی کامیابی کی وجہ کرس لین کی سنچری بنی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہو ر قلندر نے ٹاس جیتا اور پہلے فیڈنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔
ملتان سلطان 20اورز کھیل کر چھ وکٹ کے نقصان پر 186رنز بنا سکی ،جبکہ لاہور قلندر نے 187رنز کا ہدف 19ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا ۔کرس لین نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 100رنز کی شراکت کی ۔
بہترین کارکردگی پر کرس لین مین آف دی میچ قرار پائے ۔لاہور قلندر کا فتح کے بعد دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا ۔