
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ لیجنڈ جاوید میاں داد نے وزیر اعظم عمران خان سے معافہ مانگ لی۔جاوید میاں داد نے اپنی ایک ویڈیو میں
عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اورکہا تھا کہ کرکٹ میں میں تمہارا کپتان تھا تم نہیں،انہوں نے پی سی بی پر بھی تنقید کی تھی،جاوید میاں داد کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے اب عمران خان سے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے،وہ عمران خان سے معافی مانگتے ہیں۔














