جشن آزادی پاکستان چیس ٹورنامنٹ 14 اگست سے شروع

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان چیس ٹورنامنٹ 14 اگست سے کوئٹہ میں

شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عبدالعزیز خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔