
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13سے 17 اگست تک ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم
کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے ساو¿تھمپٹن پہنچ گئی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باو¿ل ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باو¿ل ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی۔د
وسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ٹیم مینجمنٹ نے شاداب کی جگہ فہیم اشرف کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔





































