پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سنچورین (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز

کا تیسر اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ (آج) بدھ کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3 وکٹوں سے شکست دی تاہم جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا اور 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی۔ پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاداب خان انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف بقیہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔وہ پروٹیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاﺅں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں جبکہ میزبان ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔