ٹی توئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا،آئی سی سی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے عبوری چیف

ایگزیکٹیوآفیسر جیف ایلارڈس نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ٹی ۔20 ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہی ہو گا، اورایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔
ایک بیان میں جیف ایلارڈس نے کہا کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی )کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔ ٹی -20ورلڈ کپ میں صرف چھ ماہ باقی ہیں جبکہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر عروج پر ہے۔6 مارچ سے اب تک بھارت میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔