پندرہویں ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ منگل سے ہوگی

اسلام آباد(اسہورٹس ڈیسک )پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 15ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 29 جون سے ایبٹ آباد

میں شروع ہوگی، گزشتہ روزپاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 4 جولائی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔