ساﺅتھمپٹن(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بھارت کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ
جیت لی، بھارت کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، کیوی ٹیم نے میچ میں کامیابی کے لئے ملنے والا 139 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کین ولیمسن 52 اور روز ٹیلر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
کائل جیمسن کو شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارت ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 64 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو روہیت شرما 30 اور شبمن گل 8 رنز پر کھیل رہے تھے ۔
کیوی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے کیوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا۔ریشبھ پنت 41، روہت شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم ساﺅتھی نے 4،ٹرینٹ بولٹ نے 3 ،کائل جیمسن نے 2 اور نیل واگنر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
جواب میں کپتان کین ولیمسن اور روز ٹیلر کی عمدہ بیٹنگ کے باعث کیوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔ کین ولیمسن 52 اور روز ٹیلر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،روی چندرن ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کائل جیمسن کو شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔