
لاہور (اسپورٹسڈیسک):قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں آج جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ
کے شہر برمنگھم کے لئے روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی، ڈربی پہنچنے پر قومی سکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی سکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا، اس دوران قومی سکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔
انہوں نے بتایاقومی سکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائےگا۔اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے بتایاڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم 25 تا 27 جون روم آئسولیشن میں رہے گی۔ پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔




































