
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ 26 جون سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی
ہال، اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔
گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کوبتایا کہ چیمپئن شپ تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔چمین شپ میں ملک بھر سے چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔




































