کیمرہ مین ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ کو کرکٹ میچ میں ہرادیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک )ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ ملتان اور کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ میچ منعقد کیا گیا۔کیمرہ مین

ایسوسی ایشن نے سنسی خیزمقابلے کے بعد 7 زنر سے میدان مار لیا۔

ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ ملتان اور کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایم سی سی گروانڈ ملتان میں کرکٹ میچ کا انعقاد کرایا گیا۔

کرکٹ میچ میں اے ٹی جے ایم الیون اور کیمرہ مین الیون مدمقابل ہویے۔کیمرہ مین ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 12 آور میں 113 رنز کا ہدف دیا۔اے ٹی جے ایم الیون بیٹنگ کرتے ہویے 107 سکور بنا سکی۔ ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ ملتان کی جانب سے احمد بزدار نے 25 سکور،جمشید رضوانی نے 28 اور انجم پتافی 21 سکور بنایے۔

جبکہ محسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوب قریشی نے 35 سکور اور دو وکٹیں حاصل کی جبکے نیر گردیزی نے 55 سکور بنایے۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میچزکے انعقاد کے لیے بھرپور ساتھ دے گا۔

 اس موقع پر صدر اے ٹی جے ایم احمد بزدار کا کہنا تھا کے آنے والے دنوں میں مزید میچز کا انعقاد کرایا جایے گا۔جنرل سیکرٹری اے ٹی جے ایم بلال نیازی کا کہنا تھا کے سپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جایے گا ۔