
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نومبر میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے پاکستان آئے گی۔ کراچی کا مشہور
نیشنل اسٹیڈیم 8 ، 11 اور 14 نومبر کو میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد دونوں فریق 21 نومبر سے 5 دسمبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گے۔
خواتین کرکٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے نتیجے میں تین ون ڈے پی سی بی کے یوٹیوب چینل اور ایک ہزار یوٹیوب چینل کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔جنوری فروری میں جنوبی افریقہ اور جون جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے کے بعد یہ 2021میں پاکستانی خواتین کی تیسری دو طرفہ سیریز ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کے اسٹیفین ٹیلرز یکم نومبر کو کراچی پہنچیں گے۔10 میں سے ٹاپ تین ٹیمیں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کریں گی جو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں نومبر میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کے دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے، یہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کے فروغ ، تشہیر اور ترقی کے لیے ایک بہترین سیریز ہوگی۔ ورہ دونوں فریقین کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گا۔





































