
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان نےبھارت کو تاریخی دھول چٹادی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نےبھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر میچ
چیت لیا ۔یاکستان نے اٹھائیس سال بعدٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں دس وکٹو ں سے فتح حاصل کی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک سو باون رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اٹھارہویں اوور میں پور اکر لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور چوکو ں ،چھکوں کی مدد سے اناسی ر نز اسکور کیے ۔
بھارت کے تین کھلاڑی اکتیس رنز ہر ڈھیر ہوئے ،شاہین آفریدی نے چھ رنز پر دونوں بھارتی اوپنرز کو گھر بھیج دیا ۔شاہین نے تین ،حسن نے دو ،حارث اور رو¿ف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔





































