ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

شارجہ ( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نےبھارتی سورماؤں کے بعد کیوی ٹیم کی بھی دھلائی کردی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 5وکٹوں سے 

 شکست دے کر فتح اپنے نام لی ۔

پاکستان نے میچ کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ۔پاکستانی ٹیم نے یہ ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر دکھایا ۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 33 رنز اسکور کیے ۔شعیب ملک نے 27 ، عماد وسیم نے 11  رنز اسکورکیے،جبکہ آصف علی نے 12 گیندوں پر27 رنز بنائے۔

حارث نے شاندار بولنگ کی 22 رنز کے دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔شاہین آفریدی ،عمادوسیم اورحفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیزل مچل 27،گلین فلپس 13۔کپتان ولیمنس 26اور ٹم شائفرٹ 6 رنز بنا سکے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم نے محنت کی ۔آئندہ میچز میں بھی پرفارمنس دکھائیں گے ۔

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے