
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک(پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ 28 نومبر سے پی ایس بی
کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ ملک بھر سے مختلف چھ محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔





































