
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن والی بال چیمپین شپ 2 نومبر سے کراچی میں
شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
چمپین شپ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سمیت مختلف ریجن اور محکموں کی خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع ہونے والا ایونٹ 6 نومبر تک جاری رہے گا ۔





































