پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان کرکٹ بورڈ

کے پینل امپائرز کی زیر نگرانی لاہور کی بہترین کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں سرکاری و نجی اداروں کی 14 ٹیمیں شریک ہوں گی ، ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کرنے کیلئے ویلنشیا ءٹاﺅن میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ ہم اس سال کا پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے جارہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے جو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں وہ معیاری کرکٹ کھیلیں اور ماحول سے لطف اندوز ہوں۔