
ویلنگٹن (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے
میں ہے۔
میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ایف ٹی پی 2023ءمکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو نومبر 2022 میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔





































