ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی

اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی۔
تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔مہمان ٹیم 2018 میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔
جامعہ سندھ : بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا 7 نومبر کو ہوگا
حیدرآباد (تعلیم ڈیسک) جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ کی جاب سے تعلیمی سال 2022کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلے میں پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 7 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔