
نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے راہول ڈریوڈ کو بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے ۔
ڈریوڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد 17نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے،بی سی سی آئی نے اپنے اعلامیہ میں ڈریوڈ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے متفقہ طور پر راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
راہول ڈریوڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری کی جگہ لیں گے جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ راہول ڈریوڈ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اور انڈیا اے کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔





































