
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021،سپر 12 راﺅنڈ میںآج جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ میںآسٹریلیا اور بنگلہ دیش
کی ٹیمیں مد مقابل ہون گی یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
شیڈول کے مطابق دوسرا میچ میں دفاعی چمپئن ویسٹ اندیز اور سری لنکا کی ٹیمیوں کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم5 گروپس میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگا۔





































