ورلڈ کپ: سری لنکانے ویسٹ انڈیز کو23رنز سے ہرادیا

ڈرہم(رپورٹ:غلام مصطفیٰ سید) انگلینڈ اور ویلز میں جاری 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ایک ہائی اسکورنگ مگر غیراہم میچ

میں ویسٹ انڈیز کو39رنز سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ تاہم دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جس کے باعث یہ میچ کسی اور ٹیم کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

ڈرہم کاؤنٹی کے چیسٹر لی اسٹریٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے 93 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ اس کے بعد نوجوان بلے باز اویشکا فرنینڈو نے109گیندوں پر 104رنز بناکر سری لنکا کی بڑے ٹوٹل تک رسائی یقینی بنائی۔سری لنکا نے  پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 103 گیندوں پر 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

 

واضح رہے کہ اسی میدان پر 3 جولائی(بدھ) کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ایک اہم ترین میچ کھیلا جائے گا جس کا نتیجہ یہ فیصلہ کرے گا کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی ریس میں موجود رہے گی یا نہیں۔ اگر یہ میچ انگلینڈ جیت گیا تو وہ 12پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں اپنی سیٹ پکی کرلے گا۔ تاہم نیوزی لینڈ کی فتح پاکستان کیلئے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرے گی،مگر اس کیلئے پاکستان کو ہرصورت  اپنے آخری میچ میں بنگلادیشی ٹیم کو پچھاڑنا ہوگا۔