
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ میں 7میچوں کی سیریز میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے
میزبان ٹیم کےخلاف سیریز میں چارصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئےپچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 341رنز سکورکئے۔
روحیل نذیر نے 89رنز بنائے۔ محمد حارث 62، حیدر علی 59اور فہد منیر 56 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ عمران فلیندر نے تین جبکہ ایچلی کلوٹے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم 253رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جوناتھن 75، ٹربلاچی53اورپارسنز 39رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر علی اور نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔ عامر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔





































