
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 5کے پہلے میچ میں کوئٹہ کلیڈی ایٹرنے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مد مقابل ٹیم کو جیت کیلئے کو ئٹہ کلیڈی ایٹر کو 169رنز کا ہدف دیا تھا ۔ہدف کو ئٹہ کلیڈی ایٹر نے 18اووراور تین گیندوں کی بدولت پا لیا ۔
اسلام آباد یو نائیٹڈ کے ڈیوڈ میلان نے 64رنز کی اننگز کھیلی۔کوئٹہ کے محمد حسنین اور بین کٹنگ نے شاندار پولنگ کا مظاہرہ کیا ،میچ میں 4وکٹیں حاصل کرنے پر محمد حسنین کو مین آف دی میچ قراردیا گیا














