
اسلام آباد( اسپورٹس ڈیسک )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج ہفتہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے ،دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کا مقابلہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا ۔
پہلا میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔




































