جنوبی افریقہ نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز برابر

راولپنڈی( اسپورٹس ڈیسک )راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں

سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ر

پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم 4 وکٹوں پر 94 رنز سے کھیل کا آغاز کرتے ہوئے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 138 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 68 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے، جبکہ ٹرائسٹن اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔