
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور
میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل ہے، جب کہ گرین شرٹس آج کے میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، اور شائقین کرکٹ آج لاہور میں ایک بھرپور مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ ہوم گراؤنڈ پر ساکھ بچانے کے لیے قومی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت اہم ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی تاکہ پچھلے میچ کی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، جہاں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ اب لاہور کا میدان گرین شرٹس کے لیے موقع ہے کہ وہ سیریز برابر کر کے اپنے مداحوں کا اعتماد بحال کریں۔





































