وزیراعلیٰ سندھ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کافیصلہ چیلنج کردیا

کراچی،ٹنڈوآدم:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

 سپریم کورٹ نے کیس میں مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ کیس کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے جعلی اکاﺅنٹس معاملہ کی تحقیقات کرنی تھی لیکن جے آئی ٹی میرے خلاف جعلی اکاﺅنٹس ٹرانزکشنز میں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لاسکی۔ د

رخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی کی منظوری دی اور سبسڈی دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی، مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا۔

معاملہ پر عمل در آمد بینچ تشکیل دینے کا بھی جواز نہ تھا لہذا سپریم کورٹ فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔

 علاوہ ازیں ٹنڈو آدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی بجلی ، گیس اور پانی بند کیا ہے اور سندھ کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا ہے، ہماری گیس فروخت کرکے پیسہ کمایا جا رہا ہے، میں سندھ کا مقدمہ لڑوں ۔