حکومت نے ٹی ایل پی قیادت کی رہائی پر غورشروع کردیا؟

لاہور(رنگ نو ڈاٹ کا م) ایک نجی ٹی وی کی ویب سائٹ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت علامہ خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک پاکستان کے

زیرحراست قائدین اور کارکنوں کی رہائی پر غور کررہی ہے۔رپورٹ میں باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ  حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان رابطوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 تحریک لبیک پاکستان کی قیادت نے آسیہ مسیح کیس کے بارے میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سمیت آئندہ کسی بھی اعلی شخصیت کے واجب القتل اور کافر قرار دیئے جانے کے فتوے نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ان رابطوں کے نتیجے میں حکومت نے علامہ خادم حسین رضوی ،پیرافضل قادری اور ٹی ایل پی کے دیگر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی پر غورشروع کردیا ہے۔ تاہم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف فیض آباد دھرنا سمیت دیگر مقدمات عدالتی فیصلہ آنے تک برقرار رہیں گے۔