
کراچی:حکومت آئندہ تین ماہ کےدوران مقامی بینکوں سےساڑھے3450ارب روپے قرض لے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری سے اپریل کے اختتام تک حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 34 کھرب 50 ارب روپے کے قرضے لینے کاشیڈول بنایا گیا ہے،اس عرصے میں حکومت نے 34 کھرب 16 ارب 57 کروڑروپےکےاندرونی قرضےواپس کرنےہیں۔
ہدف کے مطابق قرض ملنے کی صورت میں حکومت کو دوسرے روز مرہ اخراجات کے لیے صرف 33 ارب 42 کروڑ روپے ہی دستیاب ہوں گے۔
قرض کےحصول کےلیےتین ماہ کےدوران 5مرتبہ ٹرثری بلزکی نیلامی سے مجموعی طور پر 32 کھرب روپے اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے 2 کھرب 50 ارب روپے کےحصول کا ٹارگٹ رکھا گیاہے، تاہم جنوری کے دوران حکومت کوکمرشل بینکوں سےیا قرض لینے میں کافی دشواری کا سامنا رہا۔
32 کھرب کے حصول کے لیے بلز اور بانڈز فروخت کیے لیکن 14 کھرب روپےسے بھی کم قرض ملاتھا۔





































