ملک میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10.7 فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کوبتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی

گئی،مئی 2020 تک مہنگائی میں کمی آرہی تھی،جون میں مہنگائی میں اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ میں بھی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا، اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، وزارت صنعت، خزانہ، شماریات ڈویڑن اور سی سی پی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے قیمتوں میں تفاوت ، کارٹلائزیشن اور مارکیٹ مخالف طریقوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہرواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
جون 2019 سے جون 2020 تک یہ شرح 8.6 فیصد تھی۔مئی 2020 تک مہنگائی میں کمی آرہی تھی،جون میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں بھی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پولٹری مصنوعات کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ کمیٹی نے آکسیجن سلنڈر ، ماسک اور سینیٹائزر کی کورونا سے پہلے اور بعد کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔اسلام آباد انتظامیہ کو کم قیمتوں پر ان اشیاءکی فراہمی کی ہدا یت کی ہے ۔